پاکستان میں کورونا کے مریض ایک لاکھ سے تجاوزکرگئے


coronavirus in pakistan
۰۸ جون, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۳ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا  کے مریض  ایک لاکھ سے تجاوزکرگئے ، 24گھنٹے کے دوران 4 ہزار 728 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، مجموعی تعدادایک لاکھ تین ہزار671تک جاپہنچی۔ قاتل وائرس نےمزید65جانیں لے لیں، اموات کی مجموعی تعداد 2ہزار67 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کیسزمیں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے نئے اعداد و شمارجاری کر دیے ،  ترجمان کے مطابق گزشتہ24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 728 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 671 تک پہنچ گئی۔

پنجاب میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں کیسز 38 ہزار 903 ہیں، سندھ میں 38 ہزار 108 ،خیبرپختونخوا 13 ہزار 487 ،اسلام آباد میں 5 ہزار 329 ،بلوچستان 6 ہزار 516 ، گلگت بلتستان میں 932 اورآزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 396 ہے۔

ترجمان کے مطابق ایک دن میں مزید 65 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2067 ہوگئی، پنجاب میں سب سے زیادہ 715 افراد ،سندھ میں 650 ، خیبرپختونخوا 575 ، بلوچستان 54 ، اسلام آباد 52،گلگت بلتستان 13 اورآزاد کشمیر میں 8 افراد دم توڑ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے کہ 1382 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 650 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں مجموعی طور 7 لاکھ 5 ہزار 833 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

 پنجاب میں 38ہزار 903اور سندھ میں 38ہزار 108متاثرین ہیں، ادھر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے مزید7ڈاکٹرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.