Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.96 فیصد تک جا پہنچی

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.96 فیصد تک جا پہنچی
January 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.96 فیصد تک پہنچ گئی۔ حیدر آباد پہلے نمبرپر جہاں شرح سب سے زیادہ 11.57 فیصد تک جا پہنچی۔ پشاور کا دوسرا اور کراچی کا تیسرا نمبر ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے اس وقت 2 ہزار 273 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت برقرار ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح کی تفصیلات جاری کردی۔

حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 11.57 تک پہنچ گئی۔ آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 5.97 فیصد ہے۔ پنجاب میں 2.54، سندھ میں 10.23 فیصد، بلوچستان میں 3.52، خیبرپختونخوا میں 5.25، اسلام آباد میں 1.18 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ پشاورمیں مثبت کیسز کی شرح 11.29، ملتان میں 1.91، لاہور میں 4.23، راولپنڈی 1.14، کراچی 10.68، اسلام آباد میں 1.18، ایبٹ آباد 0.31، فیصل آباد3.21، بہاولپور 4.46، میر پور 5.04، مظفر آباد 2.50 اور کوئٹہ میں 2.41 فیصد ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔۔۔۔ اس وقت 2 ہزار 273 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔