پاکستان میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی آنے لگی، ایک لاکھ 56 ہزار 700 افراد صحتیاب


کورونا ، مزید 74 افراد ، جان سے گئے ، مجموعی اموات 5 ہزار197 ، اسلام آباد ، 92 نیوز
12 جولائی, 2020 9:23 دن

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی آنے لگی۔ ایک لاکھ 56 ہزار 700 افراد صحتیاب ہوگئے۔ ایک دن میں 2 ہزار 521 کیسز اور 74 اموات رپورٹ ہوئیں۔ کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 872 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 521 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 872 تک پہنچ گئی۔

سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 836 ہو گئے۔ پنجاب میں 86 ہزار 556، خیبرپختونخوا 30 ہزار 78، اسلام آباد میں 14 ہزار 23، بلوچستان 11 ہزار 157، گلگت بلتستان میں 1658 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1564 ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 74 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد کی تعداد 5197 ہو گئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 2006 افراد، سندھ میں 1747، خیبرپختونخوا 1087، بلوچستان 126، اسلام آباد 152، گلگت بلتستان 36 اور آزاد کشمیر میں 43 افراد دم توڑ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے پاکستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی  تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 700 تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار 211 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ مجموعی طور پر 15 لاکھ 62 ہزار 638 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز