Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں کورونا وائرس کے 24 گھنٹوں کے دوران 730 نئے کیس رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے 24 گھنٹوں کے دوران 730 نئے کیس رپورٹ
August 12, 2020
 اسلام (92 نیوز) پاکستان میں کورونا ختم ہونے لگا ۔ کیسز میں مسلسل کمی آنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 730 نئے کیس رپورٹ ہو گئے۔ متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 921 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 730 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 17 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 6129 اموات ہو چکی ہیں ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2  لاکھ 63 ہزار 193 ہے ۔ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 16 ہزار 599 رہ گئی ہے۔ ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 921 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 556 ، پنجاب میں 94 ہزار 715 ، کے پی کے میں 34 ہزار 859 ، بلوچستان میں 11 ہزار 956 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 296 ، آزاد جموں و کشمیر میں 2157 اور گلگت بلتستان میں 2382 ہے ۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 631 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 86 ہزار 442 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔  ‏‏اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1859 ہے ۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں جبکہ 147 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔