پاکستان میں کورونا دم توڑنے لگا، 727 نئے کیسز اور 21 اموات رپورٹ


ملک ، کورونا ، وار جاری ، مزید 21 افراد جاں بحق ، 727 نئے کیسز رپورٹ ، اسلام آباد ، 92 نیوز
06 اگست, 2020 9:26 دن

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا دم توڑنے لگا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 727 نئے کیسز اور 21 اموات سامنے آئیں۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 19 ہزار کے قریب رہ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 727 کیسز نئے سامنے آئے۔ 21 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6035 ہو گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار 58 ہو گئی ہے، جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 19 ہزار 770 ہے۔

ترجمان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے  سب سے زیادہ  مریض ہیں ۔جنکی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 373 ہے۔ دوسرے نمبر پر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 93 ہزار 847 ہے۔ کے پی کے میں 34 ہزار 359، بلوچستان میں 11 ہزار 793، اسلام آباد میں 15 ہزار 141، آزاد جموں و کشمیر میں 2116 اور گلگت بلتستان میں 2234 ہے۔

این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 15 ہزار 01 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 20 لاکھ 58 ہزار 872 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ‏‏اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1859 ہے۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.