Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں کورونا ایک دن میں 54 جانیں نگل گیا

پاکستان میں کورونا ایک دن میں 54 جانیں نگل گیا
January 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا ایک دن میں 54 جانیں نگل گیا۔ 2 ہزار 363 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 363 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 54 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 157 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 146 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 38 ہزار 470 ، پنجاب میں 1 لاکھ 51 ہزار 603 ، کے پی کے میں 64 ہزار 373 ، بلوچستان میں 18 ہزار 670 ، اسلام آباد میں 40 ہزار 430 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 706 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 894 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91.2 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 80 ہزار 696 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 293 ہے۔ سندھ میں 18 ہزار 482 ، پنجاب 11 ہزار 210 ، کے پی کے میں 3 ہزار 284 ، اسلام آباد 1 ہزار 692 ، گلگت بلتستان 27 ، بلوچستان 317 اور آزاد کشمیر میں 281 ایکٹو کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 43 ہزار 744 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 75 لاکھ 25 ہزار 432 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔