Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں کورونا ایک دن میں 41 جانیں نگل گیا

پاکستان میں کورونا ایک دن میں 41 جانیں نگل گیا
February 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا ایک دن میں 41 جانیں نگل گیا۔ 1 ہزار 50 نئے کیسز سامنے آئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 93.5 فیصد رہی۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز 24 ہزار 483 ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 50 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 41 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ اب تک اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 658  ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 384 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 445 ، پنجاب میں 1 لاکھ 68 ہزار 348، کے پی کے میں 71 ہزار 146، بلوچستان میں 18 ہزار 993، اسلام آباد میں 43 ہزار 623، آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہزار 878 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 93.5 فیصد رہی۔ 5 لاکھ 36 ہزار 243 مریض مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 24 ہزار 483  ہے۔ سندھ میں 12 ہزار 866،  پنجاب 7 ہزار 163، کے پی کے میں 2 ہزار 96، اسلام آباد 1  ہزار 679، گلگت بلتستان 23، بلوچستان 81 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 575 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 33 ہزار 978 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 87 لاکھ 52 ہزار 533 ٹیسٹ کیےجا چکے ہیں۔