Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں پہلا روزہ کل ہو گا

پاکستان میں پہلا روزہ کل ہو گا
April 24, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں پہلا روزہ کل ہو گا۔ نماز تراویح حفاظتی ایس او پیز کے تحت ادا کی جائے گی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے نمازی وضو گھر سے کرکے آئیں، سنتیں اور نوافل گھر میں پڑھیں۔ بیمار، عمر رسیدہ افراد اور بچے مساجد میں نہ آئیں۔ مساجد میں افطار کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔ گزشتہ روز پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا تھا ، یکم رمضان المبارک  25 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی کل چاند نظر نہ آنے کی پیشگوئی کی گئی تھی ، موسم کا حال بتانے والوں نے کہا تھا کہ چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں ، 141 ہجری رمضان کا چاند 23 اپریل صبح 7 بجکر 26 منٹ پر پیدا ہونا شروع ہوا اور چاند کی عمر 11 گھنٹے 56 منٹ تھی محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ صیام کا چاند آج نظر آئے گا جبکہ یکم رمضان المبارک 25 اپریل کو ہو گی اور چاند غروب آفتاب کے بعد 29 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔ دوسری جانب  وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ وزارت سائنس کو رویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا جانا درست سمت میں قدم ہے جبکہ مذہبی تہوار اتحاد اور برکت کا باعث ہوتے ہیں ۔ اسی جذبے سے آگے بڑھنا چاہیے ۔