Tuesday, January 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشتگردی بارے ڈوزیئر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو پیش

پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشتگردی بارے ڈوزیئر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو پیش
November 25, 2020

اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں بھارتی دہشت گردی سے متعلق ڈوزیئر پیش کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے متعلقہ ذیلی اداروں، سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل رکن ممالک کو بھی ڈوزیئر پیش کیا جائے گا۔ تمام فورمز پر ڈوزیئر کی پیروی بھی کی جائے گی۔ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے۔ بھارت سی پیک کو سبوتاژ کرنے کے لیے پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے۔ بھارتی دہشتگردی اقوام متحدہ چارٹر اورعالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پاکستان میں بھارتی پشت پناہی کیساتھ دہشتگردی سے آگاہ کیا گیا ۔ سیکرٹری جنرل نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔