پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل تحلیل کر دی گئی

پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل ‏ ڈینٹل کونسل تحلیل ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز صدر مملکت ‏ پی ایم ڈی سی ‏ پاکستان میڈیکل کمیشن ‏ ‏ ترجمان وزارت صحت ‏
۲۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۳۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل تحلیل کر دی گئی ، صدر مملکت نے پی ایم ڈی سی کے نئے آرڈیننس کی منظوری دے دی۔

پی ایم ڈی سی کو پاکستان میڈیکل کمیشن کے زیر انتظام کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، پی ایم ڈی سی کی بلڈنگ کو سیل کرتے ہوئے تمام ریکارڈتحویل میں لے لیا گیا ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے  پی ایم ڈی سی کی تحلیل کرنے سے میڈیکل کا شعبہ شدید متاثر ہوگا۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو تحلیل کرتے ہوئے  پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کمیشن آرڈیننس نافذ کر دیا گیا، صدر پاکستان نے پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسلآرڈیننس پر دستخط کر دیے ۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق انتظامی معاملات کا ازسرنو جائزہ لینے کیلئے پی ایم ڈی سی کا دفتر ایک ہفتے کیلئے بند رھے گا، حکومت پاکستان نے پی ایم ڈی سی کا لائسنسگ اور رجسٹریشن سے متعلقہ اہم ریکارڈ کو محفوط کرنے کیلئے  قدم اٹھایا ہے ۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق  میڈیکل اور ڈینٹل کے داخلوں میں کوئی تعطل نہیں آنے دیا جاے گا ، داخلوں کا عمل مکمل کرنے کیلئے وزارت صحت فوری اقدامات کر رہی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز