Thursday, January 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا اورنج لائن ٹرین پر سفر

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا اورنج لائن ٹرین پر سفر
October 28, 2020
 لاہور (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے اورنج لائن ٹرین پر سفر کیا۔ سائرہ تارڑ، عطا تارڑ، عظمیٰ بخاری، عمران نذیر، سمیع اللہ اور دیگر شامل تھے۔ لیگی رہنماؤں نے ٹرین میں سفر کرنے والے شہریوں سے تاثرات پوچھے۔ مسافروں نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے منصوبے کو بین الاقوامی معیار کا قرار دیا۔ اس موقع پر عطاء اللہ تارڑ نے کہا اورنج لائن ٹرین شہباز شریف کا عوام کے لئے تحفہ ہے، تحریک انصاف نے اس منصوبے کو رکوانے کی کوشش کی۔ خواجہ عمران نذیر بولے شہباز شریف نے عوام کی خدمت کی، ان کے منصوبے آج اپنی زبان آپ بول رہے ہیں۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا اورنج لائن ٹرین میں عام شہری سفر کر رہے ہیں اور شہباز شریف کو دعائیں دے رہے ہیں۔