Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان سیٹیزن پورٹل، ایف بی آر افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال مکمل

پاکستان سیٹیزن پورٹل، ایف بی آر افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال مکمل
August 24, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان سیٹیزن پورٹل سے متعلق ایف بی آر افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی۔ وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ کو ایف بی آر کے افسران کی کارکردگی رپورٹ موصول ہوگئی، چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے 68 افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال کی گئی، 10 اعلیٰ افسران کو ناقص کارکردگی پر سخت تنبیہ کی گئی۔ ممبر کسٹم پالیسی، ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس، چیف کولیکٹر بلوچستان کو اظہار ناراضگی کے لیڑ جاری کئے گئے۔ چیف کمشنر آئی آر کراچی، چیف کولیکٹر اسلام آباد، ڈی جی کسٹم کراچی کو بھی کارکردگی بہتر کرنے کی تنبیہ کی گئی۔ ناقص کارکردگی پر ممبر کسٹم آپرشن، چیف کمشنر آئی آر فیصل آباد پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔ افسران کو شہریوں کی شکایات سے متعلق کارکرگی بہتر کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ شہریوں کے مسائل کے تسلی  بخش حل نہ کرنے کی صورت میں سخت کاروائی کا عندیہ دیدیا گیا۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے چئیر مین ایف بی آر کو 556 حل شدہ شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم جبکہ شہریوں کی شکایات کو دوبارہ میرٹ پر حل کرکے شکایات کے حل کی شدہ رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی گئی۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے بہتر کارکردگی دکھانےوالے افسران کی تعریف بھی کی گئی، ممبر آئی ٹی، چیف مینیجمنٹ آئی آر، چیف کمشنر آئی آر راولپنڈی اور بہاولپور کی کارکردگی کو سراہا گیا۔