پاکستان سپر لیگ کے لاہور کے میچز کراچی منتقل کر دیے گئے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور فائنل ملٹری کیپس شرٹس مسلح افواج
۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۲:۲۹ شام

 کراچی (92 نیوز) پاکستان سپرلیگ کے لاہور میں ہونے والے تین میچ بھی کراچی منتقل کردیئے گئے ہیں۔ اب پی ایس ایل کے پانچ نہیں آٹھ میچ کراچی میں کھیلیں جائیں گے۔

پی ایس ایل کا میلہ کراچی میں خوب سجے گا۔ اب پانچ نہیں آٹھ میچ کراچی  میں کھیلیں جائیں گے۔ لاہور میں ہونے والے تین میچ بھی کراچی منتقل کردیئے گئے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں چھکے چوکوں کی برسات ہو گی۔ قذافی اسٹیڈیم میں پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان 9 مارچ کو شیڈول تھا۔ اب یہ میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

لاہور میں دوسرا میچ 10 مارچ کو ملتان سلطان اور لاہور قلندر کے درمیان کھیلا جانا تھا۔ ان دونوں ٹیمیوں کے کھلاڑی نیشنل اسٹیڈیم میں  ایکشن  میں نظر آئیں گے۔ بارہ  مارچ کو ایلیمنیٹر ون کیلئے مقابلہ لاہور میں شیڈول تھا۔ یہ میچ بھی اب کراچی میں کھیلا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں دس مارچ کو شیڈول کراچی اور کوئٹہ کا میچ اب گیارہ مارچ کو ہو گا۔

وزیر اعلی سندھ کہتے ہیں دو برس پہلے ایک میچ مانگا تھا اب سارے ہیں آرہے ہیں جو ایک چیلنج سے کم نہیں۔

کراچی والے پرجوش ہیں ، خاص طور پر وہ جو پہلے پانچ میچوں کے ٹکٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔ اب ان کے لئے موقع ہے کہ وہ ٹکٹ خریدیں اور میدان پہنچیں۔

تازہ ترین ویڈیوز