Friday, January 15, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان سپر لیگ فائیو کا تاج کراچی کنگز کے سر پر سج گیا

پاکستان سپر لیگ فائیو کا تاج کراچی کنگز کے سر پر سج گیا
November 18, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ فائیو کا تاج کراچی کنگز کے سر پر سج گیا کراچی کنگز نے فائنل میں لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ بابر اعظم کی فتح گر اننگز نے کراچی کنگز کو پانچ سال بعد پی ایس ایل کا چیمپئن بنا دیا۔ کراچی کنگز کے بابر اعظم نے سات چوکوں کی مدد سے  63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو وکٹری اسٹینڈ پر پہنچایا۔ شرجیل خان 13، ایلکس ہیلز 11، چیڈوک والٹن 22، افتخار احمد 4 رنز بنا سکے۔ اننگز کے آخر میں کپتان عماد وسیم  قیمتی  10 رنز بٹورتے ہوئے ناٹ آؤٹ رہے۔ اعصاب شکن ڈریم فائنل میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ تمیم اقبال اور فخر زمان نے ٹیم کو نسبتاً سلو سٹارٹ فراہم کیا ، 68 کے مجموعے پر تمیم اقبال 35 رنز بنا کر چلتے بنے، 69 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان بھی 27 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ دونوں عمید آصف کا نشانہ بنے۔ تمیم اور فخر کے آؤٹ ہونے پر لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا گئی۔ محمد حفیظ 2، بین ڈنک 11، سمت پٹیل 5، سہیل اختر 14 رنز بنا سکے۔ کراچی کنگز کے نوجوان باؤلر ارشد اقبال اور وقاص مقصود نے بھی دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔