Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان سپر لیگ فائیو ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی

پاکستان سپر لیگ فائیو ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی
February 27, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ فائیومیں آج راولپنڈی میں میدان سجے گا۔ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں شام سات بجے مدمقابل ہونگی۔ پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ہار کا بدلہ چکا پائے گی یا دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک بار پھر میدان مارنے میں کامیاب  ہو گی ، آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں چوکوں چھکوں کی بارش ہو گی۔ شام سات بجے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ابھی تک  تین میچز کھیل کر دو میں کامیابی سمیٹی اور ایک میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم  نے بھی ٹورنامنٹ میں تین میچز کھیلے ہیں ۔ دفاعی چیمپئن نے دو میں فتح حاصل کی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی ۔