پی ایس ایل، کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی ، لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہو گا


پاکستان سپر لیگ ، میچز ، شیڈول ، کراچی کنگز ، پشاور زلمی ، نیشنل اسٹیڈیم ، لاہور قلندرز ، ملتان سلطانز ، قذافی اسٹیڈیم
21 فروری, 2020 10:43 دن

 کراچی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے روز دو میچ کھیلے جائیں گے۔ شہر قائد میں ہونے والے دن کے پہلے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے۔ لاہور قلندرز اورملتان سلطانز لاہور میں مدمقابل ہوں گے۔

کراچی کنگز کی کمان عماد وسیم کے پاس ہے۔ کنگز کو بابراعظم ،شرجیل خان ، ایلیکس ہیلز، کیمرون ڈیلپورٹ جیسے بلے بازوں کی خدمات حاصل ہیں۔  باؤلنگ میں محمد عامر، کرس جارڈن اور عمر خان اہم کردار ادا کریں گے۔ کراچی کنگز کو ہوم کراؤڈ کا ایڈوانٹج بھی ہو گا۔

پشاور زلمی بھی بڑے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ہے۔ سابق چیمپئن ٹیم کی قیادت ڈیرن سیمی کر رہے ہیں ۔ کامران اکمل ، شعیب ملک ، امام الحق ،ٹام بینٹن اور کیرن پولارڈ پشاور زلمی کا حصہ ہیں ۔ پیس بیٹری میں حسن علی اور وہاب ریاض وکٹیں اڑانے کو بے تاب ہیں۔

 پاکستان سپر لیگ ، میچز ، شیڈول ، کراچی کنگز ، پشاور زلمی ، نیشنل اسٹیڈیم ، لاہور قلندرز ، ملتان سلطانز ، قذافی اسٹیڈیم

آج کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز میدان میں اتریں گے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم نوآموز کپتان سہیل اختر کی قیادت میں کھیلے گی ۔ فخر زمان ،کرس لین، محمد حفیظ مرکز نگاہ ہوں گے۔ شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری اور حارث رؤف کی موجودگی میں لاہور قلندرز کا باؤلنگ اٹیک مضبوط تصور کیا جا رہا ہے۔

ملتان کے سلطانز بھی کچھ نیا کرنے کو بے تاب ہیں ۔ کپتان شان مسعود، شاہد آّفریدی جیمز ونس، معین علی ،روی بوپارا ،عمران طاہر کسی بھی حریف کے لیے بڑے خطرے سے کم نہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز