Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان سپر لیگ فائیو ، آج ملتان سلطان اور پشاور زلمی میں جوڑ پڑے گا

پاکستان سپر لیگ فائیو ، آج ملتان سلطان اور پشاور زلمی میں جوڑ پڑے گا
February 26, 2020
 ملتان (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو میں آج پھر چوکوں چھکوں کی بارش ہو گی۔ پاکستان سپر لیگ کا میلہ آج سے ملتان میں سجے گا۔ دوسرے مرحلے کے میچ دو دن کے وقفے کے بعد آج شروع ہوں گے۔ آج ملتان میں واحد میچ میں ملتان سلطانز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہو گا۔ پاکستان سپر لیگ فائیوکا میلہ زور و شورسے جاری ہے۔ دو دن کے وقفے کے بعد ملتان میں بھی میدان  سجنے کے لیے تیار ہے ۔ دوسرے مرحلے میں 8 میچز راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ کھیلے جانے والے واحد میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ دونوں ٹیموں نے ملتان میں ڈیرے ڈال کر بھرپور پریکٹس کی۔ پہلے مرحلے میں شائقین کرکٹ کو ایکشن اور سنسنی سے بھر پور میچز دیکھنے کو ملے۔ بیٹنگ میں کامران اکمل، محمد حفیظ اور جیسن روئے نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے تو باؤلنگ میں محمد حسنین نے وکٹیں اڑائیں۔ لاہور قلندرز واحد ٹیم ہے جو ایونٹ میں ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔