Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان سپر لیگ سکس کے باقی میچز کا آغاز یکم جون سے ہو گا ، پی سی بی

پاکستان سپر لیگ سکس کے باقی میچز کا آغاز یکم جون سے ہو گا ، پی سی بی
April 11, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ سکس کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق میچز کا آغاز یکم جون سے ہو گا۔

تمام ٹیمیں 22 سے 28 مئی تک  قرنطینہ  اور 29 سے 31 مئی تک  پریکٹس  کریں گی۔ 16 جون سے ایونٹ کا کوالیفائر  مرحلہ شروع ہو گا ۔ 20 جون کو فائنل  کھیلا جائے گا۔ نائٹ میچز کا آغاز رات 8 بجے ہو گا، ڈبل ہیڈر والے دن پہلا میچ شام 5 بجے اور دوسرا رات 10 بجے شروع ہوا کرے گا۔

یکم جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد  یونائیٹڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ کورونا وائرس  کے باعث 4 مارچ کو ایونٹ ملتوی کر دیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے میں کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست، پشاور زلمی دوسرے، اسلام آباد یونائٹیڈ تیسرے اور لاہور قلندرز چوتھے نمبر پر ہے۔