Friday, May 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں چاند گرہن کے نظارے دیکھے گئے

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں چاند گرہن کے نظارے دیکھے گئے
June 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) زمین چودھویں کے چاند اور سورج کے درمیان آگئی، پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اسٹرابری مون کے نظارے دیکھے گئے۔ پاکستان میں پونے گیارہ بجے شروع ہونے والا چاند گرہن 2 بج کر 4 منٹ پر ختم ہو گیا۔ چاند گرہن کا دورانیہ 3 گھنٹے 20 منٹ رہا۔ چاند گرہن پاکستان سمیت براعظم ایشیاء، یورپ، آسٹریلیا اور افریقہ میں بھی دیکھا گیا۔ رواں ماہ 21 جون کو سورج گرہن کا نظارہ بھی کیا جا سکے گا۔ علمائے کرام  کہتے ہیں کہ چاند گرہن اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔