پاکستان تحریک انصاف نے عظمیٰ کاردار کی پارٹی رکنیت ختم کر دی


uzma kardar
05 جولائی, 2020 5:35 شام

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے ایم پی اےعظمیٰ کاردار کی پارٹی رکنیت ختم کر دی ، رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ پارٹی کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نےکیا  ۔

عظمیٰ کاردار کو 15 جون کو اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا ،ان کی بنیادی پارٹی رکنیت ایک  ماہ کیلئے معطل کرتے ہوئے انہیں سکیڈ کی ذیلی کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ عظمیٰ کاردار کے خاوند کی علالت کے پیش نظر 17 جون کی سماعت مؤخر کرکے 27 جون  کو منعقد کی گئی تھی۔

پارٹی کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا کہ تمام ثبوت و شواہد کے معائنے اور عظمیٰ کاردار کے مؤقف کو سننے کے بعد قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب قائل ہے کہ عظمیٰ کاردار نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، عظمیٰ کاردار کا رویہ نامناسب اور منصب کے شایانِ شان نہیں،  چنانچہ عظمیٰ کاردار کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ  عظمیٰ کاردار کسی پارلیمانی منصب کی بھی اہل نہیں۔

عظمیٰ کاردار قائمہ کمیٹی کے فیصلے کو 7 روز میں تحریک انصاف کی ایپلٹ کمیٹی کے روبرو چیلنج کر سکتی ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز