پاکستان بننے کے بعد سب سے بڑا امن کا پیغام آج کی تقریب ہے ، وزیر مذہبی امور

پاکستان من کا پیغام امن کا پیغام ‏ وزیر مذہبی امور نارووال 92 نیوز
۰۹ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۴ شام

نارووال ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر مذہبی امور  نور الحق قادری نے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد سب سے بڑا امن کا پیغام ٓج کی تقریب ہے ۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ نوجووت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم عمران خان کے کان میں کرتارپور راہداری  کی بات کی تھی  جو آج حقیقت بن چکی ہے ،   ہماری خواہش ہو گی کہ یہاں سے  امن ومحبت کا پیغام سرحد کے پار  دیا جائے ۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ بابا گورو نانک  کی تعلیمات محبت  کا درس تھا ،  انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام کرتار پور میں گزارے ، وزیر اعظم عمران خان نے  سکھ برادری کیساتھ ایک سال قبل  کیا گیا وعدہ آج پورا کر دیا،پاکستان بننے کے بعد سب سے بڑا امن کا پیغام آج کی تقریب ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز