پاکستان آرمی ایوی ایشن کا طیارہ موہڑہ کالو میں آبادی پر گرکر تباہ ،  5 اہلکار شہید

پاکستان آرمی ‏ آرمی ایوی ایشن ‏ موہڑہ کالو ‏ ‏5 اہلکار شہید راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز پاک فوج ‏ ترجمان ‏ آئی ایس پی آر ‏ لیفٹیننٹ کرنل ثاقب پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل وسیم نائب صوبیدارافضل ‏ حوالدارابن امین ‏ حوالداررحمت ‏
۳۰ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۴۲ دن

راولپنڈی ( 92 نیوز) پاکستان آرمی ایوی ایشن کا طیارہ راولپنڈی  کے علاقے موہڑہ کالو میں آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا ۔ حادثے میں دو افسروں سمیت  5 اہلکار شہید ہو گئے ۔

راولپنڈی کےعلاقے موہڑہ کالومیں آرمی ایوی ایشن کا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ  ہو گیا ۔  آئی ایس پی آر کےمطابق طیارہ  حادثہ میں پائلٹ  لیفٹیننٹ کرنل ثاقب،پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل وسیم  ،نائب صوبیدار افضل ،حوالدار ابن امین اور حوالدار رحمت  شہید ہوگئے،حادثے میں 12شہری بھی جاں بحق اور12زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی اور ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے فوری جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ بجھائی،زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چودھری احمد علی رندھاوا  کا کہنا ہے کہ  افسوسناک حادثے میں 18افرادجاں بحق ہوئے،9زخمی اسپتالوں میں ہیں،لاشوں کی شناخت کاعمل مکمل کریں گے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسرڈاکٹرعبدالرحمان کاکہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی  فوری جائے حادثہ پر پہنچے،آگ پر قابو پر پایا گیا۔

عینی شاہد کا کہنا ہےکہ طیارہ آرہا تھا،اسکی ساری لائٹیں آن تھیں کہ اچانک طیارہ  نظروں سے اوجھل ہو گیا،ساتھ ہی  آگ نظر آئی۔

وزیراعظم عمران خان ،وزیر داخلہ   اعجاز شاہ ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اوردیگر سیاسی رہنماؤں  نے افسوسناک سانحہ پر دکھ کا اظہارکیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز