Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی گیس فراہمی کا 10 سالہ معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی گیس فراہمی کا 10 سالہ معاہدہ طے پا گیا
February 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی گیس فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا۔ قطر پاکستان کو 10 سال کیلئے تین ملین ٹن ایل این جی فراہم کرے گا۔ مشیر پٹرولیم ندیم بابرنے کہا معاہدے سے باہمی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر ہے، اب پاکستان کو تین ارب ڈالر کی بچت ہوگی، قطر سے ایل این جی کی قیمت میں کمی کا معاہدہ ہوگیا۔

وزیرتوانائی عمرایوب اورقطر کے وزیرتوانائی نے معاہدے پر دستخط کئے۔

مشیر پٹرولیم ندیم بابر نے بتایا کہ ن لیگ دور سے ایل این جی 13.37فیصد پر مل رہی تھی لیکن اب نئے معاہدے کے تحت 10.2 فیصد پر ایل این جی لا رہے ہیں۔

معاہدے کے تحت قطر پاکستان کو 10 سال کیلئے تین ملین ٹن ایل این جی فراہم کرے گا۔