پاکستان اور عمان کے درمیان پہلا ہاکی میچ آج لاہور میں کھیلا جائیگا


پاکستان اور عمان، پہلا ہاکی میچ، آج،لاہور،92نیوز
۰۱ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۲۹ دن

لاہور (92 نیوز) کرکٹ کے بعد ہاکی کے سونے میدانوں کے آباد ہونے کا بھی وقت آگیا، پاکستان اور عمان کی ہاکی ٹیموں کے درمیان 4 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان میں کھیلوں کے سونے میدان آباد ہونے لگے،سری لنکن کرکٹ ٹیم کے بعد عمان کی ہاکی ٹیم کی پاکستان آپہنچی،عمان کی ہاکی ٹیم کا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پرتپاک استقبا ل کیا گیا۔

مہمان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔پاکستان اور عمان کی ہاکی ٹیم کے درمیان چار میچز پر مشتمل سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔

سیریز کا دوسرا میچ کل2 اکتوبر ، تیسرا میچ4 اکتوبر جبکہ سیریز کا آخری اور چوتھا میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز