Friday, December 4, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائیگا

پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائیگا
October 6, 2019
لاہور (92 نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائیگا ۔ قومی ٹیم کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے ۔ سری لنکا اور پاکستان کل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں  مد مقابل ہوں گے ، سیریز میں رہنے کے لیے کے لیے گرین شرٹس کو میچ لازمی  جیتنا  ہوگا جبکہ  ون ڈے سیریز کی شکست کا بدلہ چکانے کیلئے سری لنکا کا بھی زور مارنا ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے غلطیوں پر قابو پانے کے لیے بھر پور پریکٹس کی ،قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہےکہ پہلے ٹی ٹونٹی میں ہم نے اچھی کرکٹ نہیں  کھیلی۔ ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ  ہم نے پہلے میچ میں بینچ اسٹرینتھ  چیک کی ہے ،ٹیم میں تبدیلیاں کرنے سے فرق پڑتا ہے۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ فخر زمان نے رنز کئے ہوئے تھے اس لئے اسے آرام دیا گیا ، احمد شہزاد کو اس کے اصل نمبر پر موقع دینا مقصد تھا۔ سری لنکا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 64رنز سے شکست دے کر  سیریز میں ایک صفر کی  برتری حاصل کر لی ہے۔

رابطہ کیجیے