پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ون ڈے میچ آج ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا

پاکستان
۱۵ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۷:۳۸ شام

ابوظہبی ( 92 نیوز ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج  ابوظہبی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ سرفراز الیون جیت کیلئے پرعزم ہے۔

شاہینوں کاون ڈے سیریز کا دوسرا امتحان آج ہو گا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی کی فاتح سرفراز الیون کے حوصلے بلند ہیں ۔ فاسٹ بولر حسن علی بھی مسلسل چھ میچز میں تین وکٹیں لے کر ریکارڈ توڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پہلے معرکے میں شاہینوں نے لنکن ٹائیگرز کو تراسی رنز سے دھول چٹائی تھی ۔ بابر اعظم کی فارم بھی لوٹ آئی ۔مڈل آرڈر بلے باز نے کیرئیر کی چھٹی سنچری بنائی ۔

سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں ہے ۔میزبان ٹیم کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز