پاکستان اور سری لنکا کے مابین آخری ٹی ٹوئنٹی ، سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ


پاکستان ، سری لنکا ، مابین ، آخری ، ٹی ٹوئنٹی ، ٹاس ، جیت ، بیٹنگ ، فیصلہ
09 اکتوبر, 2019 6:13 شام

 لاہور (92 نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جا رہا ہے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔

سری لنکا کو پاکستان کیخلاف دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ وائٹ واش کی ہزیمت سے بچنے کیلئے شاہینوں کو ہر صورت فتح درکار ہے۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم پر دباؤ ضرور ہے مگر اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

ناتجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل لنکن ٹیم نے ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد اپنے اوسان خطا نہیں ہونے دئیے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں داسن شناکا کی زیر قیادت ایک نئے یونٹ کے طور پر سامنے آئی  جس نے پاکستان کو پہلے میچ میں 64 رنز سے شکست دی۔

ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر موجود سری لنکا نے نمبر ون پاکستان کو دوسرے میچ میں 35 رنز سے زیر کیا تھا۔

ادھر پی سی بی نے خواتین میں بریسٹ کینسر کے بارے میں آگاہی مہم کا حصہ بنتے ہوئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کو پنک ڈے سے منسوب کر دیا جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پنک ربن پہن کر شرکت کریں گے۔ پی سی بی نے شائقین سے بھی پنک شرٹ پہن کر اسٹیڈیم آنے کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.