پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان ، سری لنکا ، درمیان ، پہلا ، ون ڈے ، کل ، کھیلا
۲۷ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۰۹ دن

 کراچی (92 نیوز) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاک سری لنکا ٹاکرا آج ہو گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔ 

دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہیں تو بارش بھی رنگ میں بھنگ ڈالنے کیلئے تیار ہے ۔ قومی ٹیم کی نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی نیٹ پریکٹس بھی بارش کی نذر ہو گئی اور صرف 15 منٹ کا پریکٹس سیشن ہی ہو سکا۔

قومی کرکٹرز فخر زمان، شاداب خان اور محمد رضوان کا کہنا تھا کہ آج کا میچ انکے لیے ڈیبیو جیسا ہے کیونکہ وہ پہلی دفعہ ہوم کراؤڈ کے سامنے کوئی انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کمشنر کراچی افتخار شہلوانی کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس سے قبل قومی ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل سے اسٹیڈیم لایا گیا۔ تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج دوپہر تین بجے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بارش کے باعث بارش کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز