پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کراچی میں کھیلا جائے گا


پاکستان ، سری لنکا ، درمیان ، دوسرا ، ون ڈے ، میچ ، کل ، کراچی ، کھیلا
۲۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۱۲ شام

 کراچی (92 نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پہلا  ون ڈے بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

سرفراز الیون جیت کا عزم لیے میدان میں اترے گی۔ مہمان ٹیم بھی فاتحانہ آغاز کیلئے پر امید ہے۔

دونوں ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے آج نیشنل اسٹیڈیم  میں لہو گرمائیں گی۔ سری لنکا کی ٹیم دوپہر 2 سے شام پانچ بجے تک پریکٹس کرے گی۔ قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن شام چھ سے رات نو بجے تک رکھا گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ پی سی بی نے دوسرے ون ڈے کی تاریخ ایک روز بڑھا کر 30 ستمبر رکھی تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز