Sunday, November 29, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری ‏

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری ‏
December 12, 2019 02:55 pm

لاہور ( 92 نیوز) دس سال کے بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہو گئی ، پاکستان اور سری لنکا کے مابین  کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا  ، پہلا میچ 11 تا 15 دسمبر پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز ہوم کراوڈ کے سامنے کھیلے گی ، سری لنکا کی کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان آئے گی  ، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز راولپنڈی اور  کراچی میں ہوں گے ۔ پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی اسٹیڈیم  میں کھیلا جائے گا ، دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ڈائریکٹر انٹر نیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان نے کہا کہ پاکستان میں پانچ روزہ کرکٹ کی واپسی شائقین کے لئے شاندار خبر ہے ، سیریز اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک  محفوظ ملک ہے،، ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم بھیجنے پر سری لنکا کرکٹ کے مشکور ہیں ، سیریز کے لیے معیاری انتظامات کیے جائیں گے۔ دوسری جانب سری لنکا کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ ہم ایک بار پھر دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں ، یقین ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لئے یہاں ماحول سازگار ہے ،  پاکستان سے ٹیسٹ سیریز میں مقابلہ سخت ہو گا، شائقین کو سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

رابطہ کیجیے