پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز جمعہ سے شروع ہوگی



۱۱ جولائی, ۲۰۱۸ ۷:۱۱ شام

ہرارے ( 92 نیوز) گرین شرٹس کا ایک اور امتحان شروع ہونے میں صرف دو دن باقی رہ گئے، سرفراز الیون اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز جمعہ سے ہوگا، اہم سیریز سے قبل قومی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں خوب جان ماری ۔

پاکستانی کرکٹرز نے ہرارے میں  پہلا پریکٹس سیشن کیا، کھلاڑیوں نے نیٹ میں بیٹنگ اور بولنگ کرتے ہوئے صلاحیتوں کو نکھارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

ون ڈےاسکواڈ کو جوائن کرنے والے  جنید خان اور  یاسر شاہ نے طویل سیشن کیا،ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بولنگ کوچ اظہر علی نے  پلیئرز کو جیت کے گر سکھائے۔

پاکستان اور زمبابوے  کی ٹیمیں  جمعے کے روز پہلے ون ڈے میں بولاوایو  میں ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔ قومی ٹیم کو عالمی رینکنگ  میں پانچویں پوزیشن بچانے کیلئے چار ایک سے کامیابی سمیٹنی ہو گی۔



تازہ ترین ویڈیوز