Friday, June 18, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور زمبابوے آج دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں مدمقابل آئیں گے

پاکستان اور زمبابوے آج دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں مدمقابل آئیں گے
May 7, 2021

ہرارے (92 نیوز) پاکستان اور زمبابوے آج دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں مدمقابل آئیں گے۔ قومی ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی کلین سویپ کا مشن لیئے شاہینوں نے ٹیسٹ سیریز جیت کر قوم کومیٹھی عید کا میٹھا تحفہ دینے کی ٹھان لی۔ ہرارے میں دوسرے روز بھی جم کر فزیکل ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس کی۔

قومی ٹیم نے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ یونس خان کی زیرنگرانی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقوں کے دوران خوب پسینہ بہانا۔ زمبابوین ٹیم نے بھی نیٹ پریکٹس کی۔

پاک زمبابوے دوسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا۔ میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہو گا۔ قومی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دئیے جانے کا امکان ہے۔

ادھر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی سی بی کی درخواست پر 11 مئی کو خصوصی پرواز کے ذریعے قومی ٹیم کی وطن واپسی کیلئے این او سی جاری کر دیا۔ 29 رکنی اسکواڈ کے پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو سات دن تک گھروں میں قرنطینہ کرنا ہو گا۔