Saturday, May 15, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
April 10, 2021

جوہانسبرگ (92 نیوز) پروٹیز کو ون ڈے سیریز ہرانے کے بعد شاہین ٹی ٹوئنٹی ٹرافی جیتنے کیلئے پُرعزم ہیں، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اورجنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مدمقابل آنے کیلئے تیار ہیں۔ قومی ٹیم نے میچ سے قبل بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔

چارمیچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا معرکہ ہفتے کو جوہانسبرگ میں ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔

محمد حفیظ ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کا 100 بواں میچ کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں، وہ شعیب ملک کا پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 2335 رنز کا ریکارڈ توڑنے سے صرف 13 رنز کے فاصلے پر ہیں، حفیظ کہتے ہیں ایک روزہ کرکٹ کیلئے بھی ہمہ وقت دستیاب ہوں۔

جنوبی افریقہ کو کپتان ٹیمبا بووما ، فاسٹ باؤلر ڈیوائن پریٹورئیس اور ریز ہینڈرکس کی خدمات دستیاب نہیں ہونگی،مہمان ٹیم کی قیادت ہینرک کلاسن کریں گے۔

دونوں ٹیمیں اب تک 17 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں مدمقابل آچکی ہیں، 9 مقابلے پروٹیز اور 8 گرین شرٹس کے نام رہے۔