Monday, April 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے کل سینچورین میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے کل سینچورین میں کھیلا جائے گا
April 1, 2021

کیپ ٹاؤن (92 نیوز) کرکٹ دیوانوں کا انتظار ختم ہونے کو ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے کل سینچورین میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے سینچوریں میں ان ایکشن ہوں گی۔

قومی کھلاڑی گزشتہ روز بھی پریکٹس سیشن میں ان ایکشن ہوئے اور اپنی غلطیوں پر قابو پانے کے لیے جم کر پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ ،باؤلنگ اور فیلڈنگ میں خامیوں کو دور کرنے کے لیے ٹریننگ کی۔ سیریز کے آغاز سے قبل قومی ٹیم نے فوٹو سیشن بھی کرایا۔

  جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں نوجوان بلے باز دانش عزیز کے ڈیبیوکا امکان ہے ۔ دوسری جانب سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی ون ڈے سیریز میں ایک بار پھر موقع مل سکتا ہے۔