Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
April 12, 2021

جوہانسبرگ (92 نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پروٹیز دوسرا ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر سیریز میں کم بیک کی کوشش کریں گے تو گرین شرٹس سیریز میں برتری  دگنی کرنے  کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں شام ساڑھے  پانچ بجے  میدان میں اتریں گی۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی  میں پاکستان نے  سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی  ہے۔