Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کی پنڈی اسٹیڈیم میں جم کر پریکٹس

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کی پنڈی اسٹیڈیم میں جم کر پریکٹس
February 3, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) شاہین جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ میں ہرا کرسیریز دو صفر سے اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ دونوں ٹیموں کی آج بھی پنڈی اسٹیڈیم میں جم کر پریکٹس جاری ہے۔

قومی اسکواڈ میں شامل باؤلرز نے مہمان بلے بازوں کو اپنے داؤ پیچ میں پھانسنے کیلئے ہتھیار تیز کر لیے۔ قومی ٹیم کی پنڈی اسٹیڈیم میں فزیکل ٹریننگ کے ساتھ باؤلنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کی بھی پریکٹس جاری ہے۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے دوسرے ٹیسٹ میں اچھی تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم کی بھی پنڈی اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس جاری ہے۔ مہمان ٹیم کے بلے باز وین ڈورڈسن نے کہا پاکستانی باؤلنگ اٹیک بہت اچھا ہے ، کراچی ٹیسٹ سے بہت کچھ سیکھا، شاندار تیاری کے باوجود ہم اپنی حکمت عملی پر پورا نہیں اتر سکے۔

ادھر جنوبی افریقہ کے ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی لاہور پہنچ گئے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ بھی لاہور میں رپورٹ کرے گا۔