Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمن کے درمیان آج پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمن کے درمیان آج پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا جائے گا
January 20, 2021

ڈربن (92 نیوز) کورونا کے باعث پاکستانی اور جنوبی خواتین ٹیموں کا طویل انتظار ختم ہو گیا۔ دونوں ٹیمیں آج ڈربن میں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

کورونا کے باعث دس ماہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور پاکستانی اور جنوبی افریقی خواتین ٹیموں کا طویل انتظار ختم ہو گیا۔ دونوں ٹیمیں آج ڈربن میں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔

قومی خواتین ٹیم نے جنوبی افریقہ آمد پر قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کے بعد بھرپور نیٹ پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔ پاکستانی کپتان جویریہ خان کہتی ہیں سیریز آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر کی تیاریوں میں سودمند ثابت ہو گی۔  

جنوبی افریقہ ویمن ٹیم بھی سیریز کے لیے بھرپور تیاری کرتی رہی ، ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر سون لیز کریں گی۔ 23 جنوری کو دوسرے میچ کو بلیک ون ڈے کا نام دیا گیا ہے جس میں پروٹیز صنفی تشدد کے حوالے سےشعور اجاگر کرنے کیلئے بلیک یونیفارم زیب تن کریں گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین 2019 میں ہونیوالی ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی تاہم باہمی مقابلوں میں میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری رہا۔ 21 ون ڈے میچوں میں سے پندرہ جنوبی افریقہ جبکہ چار قومی ٹیم نے جیت رکھے ہیں۔