پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی میچ نیوٹرل مقام پر کرانے کا فیصلہ


پاکستان ‏ بھارت ‏ ڈیوس کپ ‏ ٹائی میچ ‏ v نیوٹرل مقام ‏ لندن ‏ ‏92 نیوز سیاست زدہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن ‏
۰۵ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۴ دن

لندن ( 92 نیوز) بھارت کی کھیلوں کو سیاست زدہ کرنے کی روش برقرار ہے ، پاکستان میں کھیلنے سے انکا رپر ڈیوس  کپ اوشیانا زون کے میچ نیو ٹرل مقام پر منتقل کر دیے گئے ۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارت کی درخواست پر  میچز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ، بھارت کو ڈیوس کپ اوشیانا زون کے میچ 29اور30نومبر کو اسلام آباد میں کھیلنا تھے ، نیوٹرل مقام کا تعین ابھی کرنا باقی ہے ۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے مطابق بطور میزبان پاکستان پانچ ورکنگ ڈیز کے اندر نیوٹرل مقام کا تعین کرسکتا ہے ۔

آئی ٹی ایف کاکہنا تھا کہ ہمارے لیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سکیورٹی سب سے اہم ہے،پاکستان کی سکیورٹی صورتحال کو سامنے رکھ کر یہ فیصلہ کیا۔

ڈیوس کپ کے میچز پہلے ستمبر میں ہونا تھا مگر بھارت کے انکار کے باعث تاریخ میں توسیع کی گئی تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز