بنگلہ دیش اور پاکستان کا تیسرا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ


27 جنوری, 2020 1:30 شام

لاہور ( 92 نیوز) بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانیوالے  ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔ پاکستان کو سیریز میں  0-2 سے حتمی برتری حاصل ہے ۔

دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور سیریز کا آخری میچ آج  قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا  مگر بارش نے انٹری دے دی ، صبح سے ہی بادلوں نے شہر لاہور کو گھیرے میں لئے رکھا ،  10 بجے کے قریب پہلے بوندا باندی اور بعد ازاں بارش کی انٹری ہوئی  جس کے باعث دو بجے شروع ہونے والا میچ  شام چار بجے بھی شروع نہ ہو پایا۔

امپائرز نے موسمی حالات دیکھتے ہوئے میچ کو منسوخ کردیا۔

پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں پہلے ہی 0-2 سے برتری حاصل ہے  ، پاکستانی کپتان بابر اعظم کو مین آف دی سیریز کا ایوراڈ دیا گیا۔ اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ  ہمارے لئے جیت انتہائی ضروری تھی ۔

بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ  نے کہا کہ اگلی سیریز میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے،گزشتہ میچ میں  پاکستانی باؤلر زنے آخری اوورز میں اچھی باؤلنگ کی۔

تازہ ترین ویڈیوز