پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جانیوالا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر نتیجہ ختم

۱۱ اکتوبر, ۲۰۱۸ ۶:۴۵ شام

دبئی ( 92 نیوز ) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر نتیجے کے ختم ہو گیا ۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز مین 482رنز بنائے ،  پہلی اننگز میں پاکستان کے اوپنر کا بلا خوب  چلا ، پروفیسر محمد حفیظ 126 رنز بنائے جب کہ ساتھی اوپنر امام الحق نے بھی76 رنز کی دلکش اننگز  کھیلی ۔

حارث سہیل کے 110 اور اسد شفیق کے 80 رنز نے آسٹریلیا کے سامنے 482رنز  کا پہاڑ کھڑا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی ٹیم 202 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی ۔اوپنر عثمان خواجہ نے 85،ارون فنچ نے 62 رنز بنائے  ۔ اوپنرز  کے بعد کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہ ہو سکا اور پہلی اننگز میں سینچری داغنے والے محمد حفیظ 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ امام الحق نے 48 ، حارث سہیل نے 39 ،اسد شفیق نے 41 رنز بنائے ۔

پاکستان نے دوسری اننگز 181 رنز  6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے آسٹریلیا کو مجموعی طور پر  482 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے محتاط انداز اپنایا  ، پاکستانی نژاد اوپنر عثمان خواجہ   پاکستان کی جیت کی راہ میں رکاوٹ بنے رہے ۔ انہوں نے 302 گیندیں کھیل  کر 141 رنز بنائے ۔

ساتھی اوپنر نے 49،ٹریویز ہیڈ نے 72 رنز بنائے جب کہ ٹم پیئن  61 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔

پاکستان کو آخری 12اوورز میں  جیت کیلئے 2وکٹیں درکار تھیں    مگر ٹم پیئن کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے پاکستان کو یقینی فتح سے محروم کر دیا۔

تازہ ترین ویڈیوز