Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج شروع ہو گا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج شروع ہو گا
November 21, 2019
برسبین ( 92 نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے  درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہو گا ،  ٹیسٹ سیریز کے لیے  ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی جبکہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ بابر اعظم  کی پرفامنس دیکھنے کے لیے  بے تاب ہیں ۔ برسبین کے میدان  میں  قومی کرکٹ ٹیم کا ایک اور بڑا امتحان  آج سے شروع ہو گا۔ پاکستان  ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنی مہم کا آغاز آج سے کرے گا ، شاہین اور کینگروز گابا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے ۔ گرین کیپس کی قیادت اظہر علی کررہے ہیں  جنہیں ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید ہے، آسٹریلوی قائد ٹم پین  بھی پرجوش ہیں  ، دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ  فوٹو سیشن بھی کرایا، قومی ٹیم نے خامیوں پر قابو پانے کے لیے  پریکٹس بھی کی ۔ 1بلے باز اسد شفیق اور بابراعظم پاکستان کی امیدوں کے محور ہوں گے، سابق آسٹریلوی کپتان  رکی پونٹنگ  بھی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف نکلے کہا کہ اس سیزن میں  نظریں بابر اعظم پر ہیں ۔ پاکستان نے پیس بیٹری سے  کینگروز کے شکار  کا منصوبہ بنا لیا ، نسیم شاہ،شاہین شاہ آفریدی،عمران خان  نے تیاری کر لی۔ ہیڈکوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ  وقار یونس نے آسٹریلوی بلے بازوں کو قابو کرنے کے گر بتائے ، نوجوان پیسرنسیم شاہ  پہلا میچ یادگار بنانے کیلئے بے تاب ہیں ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے شروع ہوگا۔