Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج آمنے سامنے ہوں گی

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج آمنے سامنے ہوں گی
August 31, 2020
 اولڈ ٹریفورڈ (92 نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج اولڈ ٹریفورڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم کو سیریز میں شکست سے  بچنے کیلئے میچ  جیتنا لازم ہے۔ میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے ہو گا۔ انجری کے باعث فاسٹ باؤلر  محمد عامر کی تیسرے  میچ میں  شرکت مشکوک ہے۔ وہاب ریاض کی شمولیت کا امکان  ہے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ  نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں  ایک صفر  کی برتری حاصل  کی۔ پاکستان نے  محمد حفیظ کے 69 اور کپتان بابر اعظم کے 56 رنز کی بدولت  انگلینڈ کو   196 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ نے اوپنرز جونی بیئرسٹو اور ٹام بینٹن کے تیز آغاز اور  مورگن  اور میلان کی دھواں دار اننگز کی بدولت   میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا ۔ پہلا میچ بارش کے باعث بغیر نتیجہ کے   ختم ہوا۔