پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ، 6 جوان زخمی


پاکستان ، افغانستان ، سکیورٹی فورسز ، فائرنگ ، تبادلہ ، جوان ، زخمی
۲۹ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۴ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) پاک افغان بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ سے 6 جوان اور خاتون سمیت 5 شہری زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز نے کنڑ کے سرحدی علاقے سے مشین گنز سے فائرنگ کی۔ افغان فورسز کی جانب سےمارٹر گولوں کا استعمال بھی کیا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی بھی کی گئی جس سے افغان بارڈر پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔ دونوں  ممالک کے فوجی حکام کے درمیان رابطے کے بعد فائرنگ رک گئی۔

تازہ ترین ویڈیوز