پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل سڈنی میں کھیلا جائے گا

پاکستان ، آسٹریلیا ، درمیان ، پہلا ٹی ٹوئنٹی ، کل ، سڈنی ، کھیلا
۰۲ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۹ دن

 لاہور (92 نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم نے آج اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لیے بھر پور ٹریننگ کی۔

شاہین کینگروز کے دیس میں اونچی اڑان کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا معرکہ کل کھیلا جائے کا۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے ان ایکشن ہوں گی۔

ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ۔ دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ فوٹوسیشن بھی کرایا۔ بابر اعظم کو نوجوان ٹیم سے آسٹریلیا کیخلاف اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔

خامیوں پر قابو پانے کے لیے قومی ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں بھر پور پریکٹس کی ۔ بیٹنگ ،باؤلنگ  اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

مختصر ترین فارمیٹ کے باہمی مقابلوں میں قومی ٹیم کا آسٹریلیا کیخلاف پلڑا بھاری ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 20 بار آمنے سامنے ہوئیں ، 13 بار شاہینوں نے میدان مارا جبکہ 7 بار کینگروز نے کامیابی حاصل کی۔

تازہ ترین ویڈیوز