پاکستان امن کا داعی، جارحیت کی گئی تو بھرپور جواب کا حق رکھتے ہیں ، شاہ محمود قریشی


شاہ محمود قریشی
۲۴ مارچ, ۲۰۱۹ ۲:۵۷ شام

ملتان ( 92 نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے  لیکن اگر جارحیت کی گئی تو بھرپور جواب کا حق رکھتے ہیں ۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی اور ن لیگ اب سے  چھ ماہ قبل ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے تھے ، خود اعتزاز احسن نے ن لیگ کیساتھ چلنے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  اگر پاکستان پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کو آزمانا چاہتی ہے تو شوق سے آزما لے ،اللہ سے دعا گو ہیں کہ نواز شریف کو صحت عطا کرے ، ہر گز نہیں چاہیں گے کہ نواز شریف کو کوئی تکلیف پیش آئے ۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  بلاول بھٹو زداری کیا چاہتے ہیں اپنی تجاویز لکھ کر بھیجیں ہم  کوشش کریں گے کہ ان پر عملدرآمد کیا جائے ۔

سانحہ کرائسٹ چرچ سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ واقعے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم اور عوام کا رویہ  بہترین تھا ، وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے رویے سے دہشتگردوں کو شکست دیدی ۔

تازہ ترین ویڈیوز