Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ ، 2 دہشتگردوں کے قبضے سے ایک جیسے اسمارٹ فون ملے ، ذرائع

پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ ، 2 دہشتگردوں کے قبضے سے ایک جیسے اسمارٹ فون ملے ، ذرائع
July 5, 2020
 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کی تحقیقات میں پیشرفت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد سلمان سمیت 2 دہشتگردوں کے قبضے سے ایک جیسے 2 اسمارٹ فون ملے جن کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ۔ دہشتگردوں سے ملنے والے موبائل فونز ڈیٹا کے مطابق حملہ آور کراچی میں رابطے میں تھے ۔ امن کے دشمن بلوچستان سے مسلسل کراچی میں ایک نمبر پر رابطے میں رہے ۔ جس نمبر سے رابطہ رہا وہ ڈسٹرکٹ سنٹرل میں استعمال ہوا ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈسڑکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں بھی کیں ۔ حملہ آوروں کے پہلے سے ہی کراچی میں رابطوں کے شواہد بھی ملے ہیں جبکہ موبائل فونز کا فرانزک بھی کروایا گیا ہے ۔