پاکستانی کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے جونیئر انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستانی کھلاڑی حذیفہ ابراہیم جونیئر انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت
۱۶ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۵۲ شام

 کراچی (92 نیوز) پاکستان کے چھوٹے اسکواش اسٹار نے بڑا کارنامہ  کر دکھایا۔ حذیفہ ابراہیم نے جاپان میں پاکستان کا پرچم بلند کر دیا۔ پاکستانی کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے جونیئر انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے اسکواش کا عالمی میدان فتح کرلیا، حذیفہ نے جاپان میں جونئیر انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا۔

حزیفہ ابراہیم نے یوکو ہاما میں ہونے والی جونیئر انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں جاپان کے یوجن آکیدا کو تین، ایک سے مات دی۔

حذیفہ ابراہیم اپنے کیرئیر میں اکیس عالمی ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز