Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے ٹو سر کرنے کے بعد لاپتہ

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے ٹو سر کرنے کے بعد لاپتہ
February 6, 2021

سکردو (92 نیوز) پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے ٹو سر کرنے کے بعد لاپتہ ہوگئے۔ سدپارہ کے ساتھ جان اسنوری سمیت ٹیم کے ارکان سے بھی رابطہ نہیں ہو سکا۔ پاک فوج کی طرف سے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے تلاش جاری ہے۔

کے ٹو کی سرمائی مہم کے دوران تیز ہواؤں اور سخت موسمی حالات کوہ پیمائوں کے عزم میں حائل ہوگئے۔
کے ٹو کی سرمائی مہم جوئی کرنے والے علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما مقررہ وقت گزرنے کے باوجود بلندی سے نیچے نہ اتر سکے۔ ذرائع کے مطابق علی سدپارہ اور ٹیم کو کے ٹو سر کر کے رات 2 بجے تک کیمپ تھری پہنچنا تھا لیکن ٹیم مقررہ وقت سے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود کیمپ تھری واپس نہیں پہنچ سکی۔ مواصلاتی رابطہ بھی منقطع ہے۔

آرمی کے دو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ سدپارہ گاؤں کے دو ماہر کوہ پیماؤں نے بھی زمینی راستے سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا لیکن تاحال علی سدپارہ اور ٹیم ٹریس نہیں ہو سکے۔ خراب موسم کے باعث ریسکیو آپریشن بھی عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

صدر عارف علوی کا کہنا ہے دعا ہے علی سدپارہ اور ساتھی کوہ پیما خیریت سے ہوں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں سدپارہ کی تلاش اولین ترجیح ہونا چاہئے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے قومی ہیرو علی سدپارہ کی بحفاظت واپسی کے لیے قوم سے دعا کی اپیل ہے۔