پاکستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پریکٹس شروع کردی


pakistan cricket team
۰۱ جولائی, ۲۰۲۰ ۱:۲۸ شام

ووسٹر ( 92 نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پریکٹس کا آغاز کر دیا، قومی ٹیم نے  ووسٹر میں جم کر پریکٹس کی ، بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے امیدہے ٹیم انگلینڈ کیخلاف اچھی کارکردگی دکھائے گی، پاکستان اور انگلینڈکے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 5اگست سے ہوگا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، قومی ٹیم نے ووسٹر  میں پریکٹس کا آغاز کر دیا ، بیٹنگ کوچ یونس خان انگلینڈ کیخلاف ٹیم کی اچھی کارکردگی کیلئے پر امید ہیں ۔

یونس خان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ دوبارہ آ کر اچھا لگ رہا ہے ، امید ہے سیریز میں اچھی  کاکردگی دکھائیں گے۔

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کافی عرصے بعد ٹریننگ کر رہے ہیں، کھلاڑی پرجوش ہیں، امید ہے ٹریننگ سیشن اچھے رہیں گے۔

پاکستانی اوپننگ بلے باز شان مسعود کا کہنا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے بعد سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں ، 3 ماہ بعد ٹریننگ کررہے ہیں سیریز سے قبل ٹیم کےساتھ ٹریننگ اچھی رہے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز  کا آغاز 5ا گست سے ہوگا،

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.