پاکستانی ٹیم  کل جنوبی افریقہ کیخلاف میدان میں اترے گی

۲۲ جون, ۲۰۱۹ ۴:۲۵ شام

لارڈز ( 92 نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019  میں  رہنا ہے تو سرفراز الیون کے پاس اب غلطی کا کوئی موقع نہیں ، گرین شرٹس کوسیمی فائنل کی دوڑ میں رہناہے تو   جنوبی افریقہ کو لازمی میچ ہرانا ہوگا ،پاکستان اور جنوبی افریقہ  کی ٹیمیں کل لارڈز کے گراؤنڈ میں ان ایکشن  ہوں گی، ہارنے والی ٹیم  یقینی طور پر ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔

ایونٹ کے فائنل فور مرحلے میں جگہ بنانی ہے تو شاہینوں کو پروٹیز کیخلاف اونچی اڑان بھرنی ہوگی، قومی ٹیم نے لارڈز میں خامیوں پر قابو پانے کے لیے جم کر پریکٹس کی۔

ایونٹ میں بقا کی جنگ لڑنے کے لیے سرفراز الیون اور جنوبی افریقہ کی ٹیم  کل لارڈز کے میدان میں ان ایکشن ہوں گی ، دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں بڑی پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہیں۔

پاکستان نے پانچ میچز کھیل کر صرف ایک کامیابی سمیٹی، دوسری جانب جنوبی افریقہ نے چھ میچز کھیل کر صرف ایک میچ جیتا ہے ، پروٹیز پوائنٹس ٹیبل پر تین پوائنٹ کے ساتھ آٹھویں جبکہ قومی ٹیم تین پوائنٹ کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز